ماڈل ٹاؤن رجسٹریشن برانچ کے سابق رجسٹرار اور محرر کیخلاف رشوت لیکر بوگس دستاویزات پاس کرنے کی کرپشن پر تحقیقات شروع کر دی گئیں

جمعرات 21 ستمبر 2006 18:29

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ماڈل ٹاؤن رجسٹریشن برانچ کے سابق رجسٹرار اور محرر کیخلاف جعلسازوں سے ملی بھگت کرکے دوران ملازمت لاکھوں روپے رشوت لیکر بوگس دستاویزات پاس کرنے پر سپریم کورٹ کے احکامات پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان انوار نے ماڈل ٹاؤن رجسٹری برانچ کے سابق رجسٹرار منیر جوئیہ اورمحرر رضوان احمد کے خلاف بوگس دستاویزات پر لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے انہیں پاس کرنے کے الزامات پر اعلی سطح پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بوگس دستاویزات اور مختلف محکموں میں افسروں کے خلاف بلیک میلنگ کرنیوالے طارق نامی شخص کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسکے علاوہ ان جعلسازوں کے ساتھ ملی بھگت کرنیوالے ایل ڈی اے کے بھی کئی افسروں کا انکشاف ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :