سا ہیوال (رمضان المبارک کے دورن سینما گھروں،میوزک سنٹروں اور کیبل پر فحش چینل بند کرنے کے لئے پشاور کے25مساجد کے علماء اور اور عمائدین نے ایم ایم اے کے ممبر صوبائی اسمبلی کی سربراہی میں تنظیم امر بالعمروف ونہی عن المنکر قائم کردی

جمعرات 21 ستمبر 2006 18:07

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) پشاور پی ایف ایک کی25مساجد کے علماء اور عمائدین نے متحدہ مجلس عمل کے ممبر صوبائی اسمبلی سید ذاکر شاہ کی سربراہی میں تنظیم امر بالعمروف ونہی عن المنکر قائم کردی ہے ابتدائی طور پر یہ تنظیم رمضان المبارک کے دوران یوسف آباد،گل آباد،گھڑی رحیم داد ،افغان کالونی،کارپوریشن کالونی،سردار کالونی،فیصل کالونی،حسین ٹاؤن ،مومن ٹاؤن میں کیبل پر فحش نشریات روکنے،ویڈیو سینٹر ،ویڈیو گیمز ،بلےئرڈ گیمز سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے لوگوں کو ترغیب دے گی جبکہ حکومتی سظح پر سماجی برائیوں کے روک تھام کے لئے تنظیم وزیر اعلی سرحد،ضلعی ناظم اور آئی جی پی سے ملاقاتیں کرے گی تنظیم کے چےئرمین ڈاکٹر ذاکر شاہ نے دیگر کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں اخباری کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ہماری تنظیم کے قیام کا مقصد معاشرے سے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران سینما گھروں،میوزک سنٹروں اور کیبل پر فحش چینل بند کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ صوبے سے فحاشی وعریانی کے خاتمے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سرحد اسمبلی نے میری ایک قرارداد متفقہ طور پر منطور کی ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں بڑھتی ہوئی فحاشی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے علماء کرام اور معززین نے مل بیٹھ کر تنظیم قائم کی جس کا بنیادی مقصد عوام میں نیکی کا شعور بیدار کرنا اور بدی سے روکنا ہے اور صوبہ سرحد میں قائم متحدہ مجلس عمل کی حکومت کا بھی یہ منشور ہے ہم معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر فحاشی وعریانی کا خاتمہ چاہتے ہیں اسی منشور اور مقصد کی تکمیل کے لئے حکومتی اہلکاروں،پولیس اور معززین کے تعاون سے فحاشی وبے حیائی کے تدارک کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے تاکہ معاشرے سے برائی کو ختم کرکے ایک اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کیا جاسکے اور نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دور حاضر کے تقاضوں کے مظابق تربیت دے جاسکے۔