مظفر آباد متاثرین زلزلہ کو 25ستمبر سے اپنے گھروں کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی

جمعرات 21 ستمبر 2006 17:58

مظفر آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) حکومت آزادکشمیر کی زیر نگرانی”سیرا“کے ادارے کے تحت آزادکشمیر کے متاثرہ علاقوں بالخصوص مظفر آباد میں آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے سروے کا جملہ کام مکمل کرتے ہوئے متاثرین کو25ستمبرسے اپنے گھروں کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ دوردراز دیہی اورپہاڑی علاقوں میں زلزلے سے تباہ ہونے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کے لیے متاثرہ خاندانوں کو ٹرانسپورٹیشن اور مہنگے تعمیراتی میٹریل کے بھاری اخراجات سے بچانے کے لیے تعمیراتی لکڑی کی مناسب نرخوں پر فراہمی کی سہولت دے دی گئی ہے جس پر متاثرین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آمادگی کا اظہار بھی کردیا ہے ”سیرا“کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اپنے مکانات تعمیر کرنے والے متاثرین کو معاوضہ جات کی مزید ادائیگی کردی گئی ہے بقیہ سولہ ہزار کو پانچ اکتوبر تک اس کی ادائیگی کردی جائے گی ذرائع کے مطابق متاثرہ شہروں کے سروے کا جملہ کام مکمل کردیاگیا ہے اورمتاثرین کو آنے والی سردیوں سے بچانے کے لیے ایک جامع ونٹرمنیجمنٹ پلان کے تحت کیمپ منیجمنٹ کے زیر اہتمام سردی کے موسم میں شیلٹرزاوردکھانے پینے اوررہائش کے علاوہ علاج ومعالج کی دیگر ضروریات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے اقدامات وانتظامات بھی مکمل کردیے گئے ہیں ڈی جی”سیرا“سردار محمدصدیق خان کی سربراہی میں مظفر آباد میں ٹاؤن پلاننگ کاکام مکمل کیے جانے کے بعد146منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا ہے اور شہری علاقوں میں متاثرین کو گھروں کی تعمیر میں معاونت کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے لوگوں کو”ایرا“کی طرف لکڑی کے ڈیزائن فراہم کیے جائیں ذرائع نے بتایاکہ ان جملہ کے سلسلے میں ٹینڈر جاری کرکے تعمیر اتی کام شروع کیے جارہے ہیں اورلوگوں کو ہر ممکن معاونت وراہنمائی دی جارہی ہے تمام سکولوں وکالجزسمیت تعلیمی ادارے کھلے ہیں ایم ایچ مظفر آباد کے سواکوئی ہسپتال بھی بند نہیں ہے ابک تک مون سون کی سردی کے باعث کوئی خاندان متاثرنہیں ہونے دیا اور انشاء اللہ آنے والے زیادہ سردموسمی حالات کے مطابق متاثرین کی ہر ممکن ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات وانتظامات کیے جارہے ہیں اوروقت کے ساتھ ساتھ جس طرح ان کی طرف ضروریات اور مدد کی ڈیمانڈکی جائے گی ”ایرا“اور”سیرا“کے ادارے دیگر حکومتی اداروں ومحکموں کے تعاون سے پوری کرائیں گے ذرائع کے مابق ڈی جی ”سیرا“سردار محمد صدیق خان اور ڈائریکٹر منصور ڈار کی زیر نگرانی متاثرین سے کل وقتی موثر رابطہ کا سسٹم قائم کردیا گیا ہے اور ضرورت کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے اس کو بروئے کار لاکر متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں ہر ممکن فوری طور پر مددکریں گے۔

متعلقہ عنوان :