بیر ون ملک پر کشش ملازمتو ں کی پیش کش پرپی آئی اے کے سینئر انجینئر زاور ٹیکنیشنز نے استعفے دید ئیے

جمعرات 21 ستمبر 2006 17:53

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر 2006 ) پی آئی اے کے سینئر انجینئر زاور ٹیکنیشنز نے استعفے دید ئیے بیر ون ملک پر کشش ملازمتو ں کی پیش کش پر اقدام،انتظامیہ کا قبو ل کر نے سے انکا ر تنخواہو ں میں اضافے پر غور شروع ، 2بر س میں ایک ہزار انجینئر زوٹیکنیشنزادارہ چھو ڑ گئے ،پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈپا رٹمنٹ کے سینئر انجینئر وں اورٹیکنیشنزکی بڑی تعدا دبت بیرون ملک پر کشش ملازمتوں کی پیشکش کے بعد استعفے دے دئیے ہیں تا ہم پی آئی اے کے انتظامیہ نے دئیے جا نے والے استعفو ں کو قبو ل کر نے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پا کستا نی قومی فضائی کمپنی کے انجینئر نگ ڈپا رٹمنٹ میں 20تا 30سال سے کا م کر نے والے سینئر انجینئر وں اور ٹیکنیشنز کی تنخواہو ں ایشیائی ممالک کی دیگر ایئر لائنوں کے مقابلے میں انتہا ئی کم ہیں جبکہ پڑوسی ملک بھا رت کی ایئر لا ئنو ں نے گزشتہ سال ہی انجینئروں اورٹیکنیشنز کی تنخواہوں میں بھا ری اضافہ کیا تھا جس کے بعد جو نیئر انجینئر کی تنخواہ کم ازکم ایک لا کھ سے زائد اورٹیکنیشنز کی تنخواہ 60تا 70ہزار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بی آئی اے کے 30سالہ مدت ملازمت والے سینئر تر ین انجینئر زکی زیا دہ سے زیا دہ تنخواہ ایک لاکھ روپے بنتی ہے جس ہی سے ٹیکسوں کی کٹوتی کے بعد 70تا 75ہزارروپے انہیں ما ہا نی ملتے ہیں جبکہ ٹیکنیشنز کی تنخواہ زیا دہ سے زیا دہ25تا 30ہزار روپے ہے۔اما رات،قطر اورسعودی عرب ودیگر خلیجی ایئر لا ئنوں میں ملازمتوں سے پا کستا ن کر کثیر تعداد میں زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے اطلا عات کے مطابق گزشتہ دوسال کے دوران پی آئی اے ایک ہزار کے قریب انجینئر زوٹیکنیشنز ملازمتوں سے استعفیٰ دے کر جا چکے ہیں اور اس وقت بھی 300کے قریب انجینئر وں اور 500کے لگ بھگ ٹیکنیشنز کے استعفے پی آئی اے انتظا میہ کے پا س پڑے ہیں ۔

با خبر ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ انجینئر نگ ڈپا رٹمنٹ کے انجینئر وں اورٹیکنیشنز کے استعفوں کو روکنے کیلئے ان کی تنخواہو ں میں اضا فہ پر بھی غور شروع کر دیاہے۔اسی کے ساتھاستعفیٰ روکنے کیلئے پی آئی اے انتظامیہ نے ایک لیٹر بھی جا ری کیاہے جس میں انجینئر وں اور ٹیکنیشنز سے کہا گیا کہ ایسے افراد جن کی مدت ملازمت 15سال ہے انہیں استعفیٰ دینے کی صورت میں پی آئی اے میں ملازمت کے دوران ٹریننگ کو رسز کیلئے ادارہ کی طر ف سے ان پر خرچ کی گئی رقم کا دوگنا اداکرنا ہوگا۔جس پر انجینئر نگ ڈپا رٹمنٹ کے ملازمین کا کہناہے کہ معاہد ہ کے تحت پانچ سال تک ملازمت نہیں چھوڑی جا سکتی لیکن اس مد ت کے بعد جبر اروکنا غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :