پانی کی فراہمی کے بغیر سڑک کی تعمیر پر تشویش کا اظہا ر

جمعرات 21 ستمبر 2006 17:52

کر ا چی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) متحد ہ مجلس عمل کے رہنما وسابقہ امید وار صوبا ئی اسمبلی محمد نعیم قادری نے کہاہے کہ مو لو ی محمد عثما ن روڈ یو سی نمبر10لیا ری ٹا ؤ ن کی سڑک کی تعمیر سے پہلے علا قے میں پینے کا پا نی فر اہم کیا جائے ۔یہ با ت انہو ں نے مو لو ی محمد عثما ن روڈ سے آئے ہو ئے علا قہ مکینوں کے ایک وفد سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہی وفد کی قیا دت محمد نثار ،عتیق احمد اورطا رق شاہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد کے اراکین نے انہیں بتا یا کہ سٹی گو ر نمنٹ اورلیا ری ٹا ؤن کے ناظمین سمیت کر ا چی واٹراینڈ سیو ر یج بورڈکے ایم ڈی اوودیگر متعلقہ اداروں کو آگا ہ کر نے کے با وجو د پا نی کی لا ئینیں نہیں ڈالی گیئں اورسڑک کی تعمیر جا ری ہے جس سے علا قے میں سخت بے چینی وتشویش ہے کہ یہ کیسا منصوبہ ہے جہاں پر اربا ب اقتدار اور انتظا میہ کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہی نہیں محمد نعیم قادری نے وفد کواپنے مکمل تعاون اورہر ممکن مدد کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ اربا ب اختیا ر اقتدار کی لا پر واہی افسوسنا ک ہے۔انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ (ایم ڈی)واٹر بو رڈ سڑک کی تعمیر رکو اکر پا نی کی فر اہمی کو یقینی بنا ئیں اورپا نی کے کنکشن کے بعد سڑک کی تعمیر مکمل کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :