چند طاقتور ممالک نے دنیا کا امن تباہ کررکھا ہے ‘ وسیم احمد گوہر

جمعرات 21 ستمبر 2006 17:49

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) ادارہ تحفظ حقوق انسانی کے چیئرمین وسیم احمد گوہر نے کہا ہے کہ امن وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن چند طاقتور ممالک نے دنیا کا امن تباہ کررکھا ہے ۔ امن کے عالمی دن پر ورلڈ پیس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے وسیع تر مفاد اور قیام امن کیلئے پاکستان اوربھارت کو ایٹم بم تلف کر دینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

بد امنی کسی بھی ملک کی ترقی خوشحالی اور بھائی چارے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے ۔عالم اسلام کو امن کی اہمیت کیلئے قرآن و سنت اور دوسرے ممالک کو اپنے پیغمبروں کے حالات زندگی کو مشعل راہ بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک بڑی وجہ امن کا فقدان بھی ہے ۔ اجلاس میں محمد طاہر محمود ‘ ظفر چوہدری‘ ڈاکٹر حمید اللہ ‘ ثمینہ کوثر ایڈووکیٹ ‘ قراة العین خان ‘ سمیرا یوسف و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :