لاہور(حلقہ پی پی 157مسلم لیگی امیدوار کی فتح سے اہل لاہور کیلئے ترقی کا رول ماڈل بن جائے گا، آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے پہلے حلقے کے عوام کی تمام محرومیاں دور کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کردیئے جائیں گے،صوبائی وزیر بہبود آبادی نسیم لودھی کا لکھوڈیر میں خواتین کے جلسہ سے خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2006 17:40

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) صوبائی وزیر بہبود آبادی نسیم لودھی نے کہا ہے کہحلقہ پی پی 157 مسلم لیگی امیدوار کی فتح سے اہل لاہور کے لئے ترقی کا رول ماڈل بن جائے گا - حلقے کے عوام مخالف امیدوار کو ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے اور30 ستمبر کا ضمنی انتخاب حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ثابت ہوگا-ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزانہوں نے لکھوڈیرمیں گجر واڑہ کے علاقے میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پروین سکندر گل ، میمونہ شاہین اور اخلاق احمد گڈو بھی ان کے ہمراہ تھے-صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقے کے باشعور عوام اس حقیقت سے اچھی طرح باخبر ہیں کہ مسلم لیگ (ق) کے مخالف امیدوار نے نہ ماضی میں حلقے کے لئے کچھ کیا ہے اور نہ آئندہ ان سے کچھ ہو پائے گا یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے چند حواریوں کے سوا حلقے کے عوام کی اکثریت کا اعتماد اور ہمدردیاں کھو چکے ہیں-انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے پہلے حلقے کے عوام کی تمام محرومیاں دور کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کردیئے جائیں گے-انہوں نے کہا کہ حلقے میں کچی آبادیوں کو مستقل کرنے ، سوئی گیس کی فراہمی اور تعلیمی و طبی سہولیات بڑھانے کے ضمن میں جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب بھی بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سڑکیں ، گلیاں اور سیوریج کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے وہاں نئے تعمیراتی منصوبوں کیلئے بھرپور فنڈز مہیا کئے جارہے ہیں اور اب و ہ دن دور نہیں جب حلقہ پی پی 157 کے عوام بھی ترقی کی دوڑ میں شہر کے دوسرے علاقوں کے برابر پہنچ جائیں گے-بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی پروین سکندر گل اور اخلاق احمد گڈو نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حلقے کے لوگوں کی طرف سے بیان کردہ مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی-مزید برآں صوبائی وزیرنے معززین علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا

متعلقہ عنوان :