بی ایس اوپچار کی اپیل پر خضدار میں مکمل شٹر ڈاؤن

جمعرات 21 ستمبر 2006 17:34

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 )بی ایس اوپچار کی اپیل پر خضدار میں مکمل شٹر ڈاؤن تفصیلات کے مطابق نواب اکبر بگٹی کی شہادت ماورائے آئین گرفتاریوں حراست کے خلاف بی ایس اوپچار کی اپیل پر خضدار میں مکمل شٹر ڈاؤن تمام کاروباری مراکز بند رہے سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی جبکہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعدادنہ ہونے کے برابر رہی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک جزوی طورپر چلتی رہی علاوہ ازیں رات گئے شہر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت جاری ہے تاہم کوئی خوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔