ٹریفک کے ایک حادثہ میں 2خواتین ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 16:50

چنیوٹ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) ٹریفک کے ایک حادثہ میں 2خواتین ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع ٹھٹی بالا راجہ کا رہائشی عطاء اللہ کھرل اپنی بہن پروین بی بی اور کزن غزالہ بی بی کے ہمراہ کار نمبر 7575 میں لالیاں جارہے تھے ۔

(جاری ہے)

جب وہ لالیاں کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں غزالہ بی بی اور پروین بی بی موقع پر ہلاک جبکہ عطاء اللہ کھرل شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :