تین صدیاں دیکھنے والے بزرگ کا130سال کی عمر میں انتقال

جمعرات 21 ستمبر 2006 16:30

حافظ آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 )تین صدیاں دیکھنے والے معمربزرگ اعوان برادری ضلع حافظ آباد کے سربراہ ملک محمد عنایت اعوان130برس کی عمر میں حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان گڑھی اعوان میں سپردخاک کردیاگیا مرحوم کی صحت زندگی آخری لمحات تک قابل رشک رہی مرحوم سابق ضلع ناظم کرنل ریٹائرڈ علی احمد اعوان نے نانا سابق کونسلربلدیہ ملک حق نواز اعوان مرحوم کے والد نوجوان سیاسی رہنماملک خداداد اعوان کے داداتھے مرحوم نے وفات سے کچھ عرصہ قبل”این این آئی“سے گفتگوکرتے ہوئے کہاتھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے نشیب وفرازدیکھے ہیں ان کی صحت کا رازکم کھانا اورپیدل چلنا ہے۔