بنکوں سے رقوم نکلوانے پر 0.2 فیصد ٹیکس کے خلاف سرگودھا غلہ منڈی بند رہی

جمعرات 21 ستمبر 2006 16:10

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) حکومت کی جانب سے بنکوں سے رقوم نکلوانے پر 0.2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گزشتہ روز جمعرات کو سرگودھا ڈویژن کی تمام غلہ منڈیاں بند رہیں اور کاروبار احتجاجا بند رکھا آڑھتیان پنجاب کے فیصلے کے مطابق پنجاب بھر کی غلہ منڈیاں مرحلہ وار ایک ایک دن کے لیے بند رہیں گی اور اگر پھر بھی حکومت نے اس غیر منصفانہ ٹیکس کو واپس نہ لیا تو انجمن آڑھتیان کے مطابق پنجاب بھر کی غلہ منڈیاں ہڑتال کریں گی اس سلسلہ میں آڑھتیان او تاجران کا موقف ہے کہ انہیں پہلے ہی کاروبار میں دو فیصد تک منافع حاصل ہوتا ہے اس لیے غیر منصفانہ ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے-