اسامہ ایک بے وقوف شخص اور انٹیلی جنس ایجنٹ ہے‘ سعودی وزیر داخلہ۔۔۔ سعودی حکومت ا یسی کسی تنظیم کی کیسے مدد کرسکتی ہے جو اپنے ہی لوگوں کا قتل عام کررہی ہو ،مغرب کے الزامات بے بنیاد ہیں‘ اسامہ سعودی شہری نہیں‘تقریب سے خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:40

اسامہ ایک بے وقوف شخص اور انٹیلی جنس ایجنٹ ہے‘ سعودی وزیر داخلہ۔۔۔ ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ نائف نے کہا ہے کہ القاعدہ کا سربراہ اسامہ بن لادن ایک بے وقوف انٹیلی جنس ایجنٹ ہے اسامہ بن لادن کی مدد کے حوالے سے مغرب کے سعودی عرب پر الزامات بے بنیاد ہیں سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی حکومت کسی تنظیم (القاعدہ ) کی کیسے حمایت کرسکتی ہے جو کہ اپنے ہی لوگوں کا قتل عام کررہی ہے اسامہ بن لادن ایک بے وقوف شخص ہے اور انٹیلی جنس ایجنٹ ہے وہ سعودی شہری نہیں اور وہ کسی اور ملک سے آیا تھا اور اس نے شہریت حاصل کرلی تھی جس تقریب میں سعودی وزیر داخلہ نے خطاب کیا اس میں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز الشیخ اور سوریٰ کونسل کے چیئرمین صالح بن حمائید بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ نائف نے کہا کہ غیر ملکی عرب مبلغ نوجوان نسل کے برین واش کرکے انہیں انتہا پسندی کی طرف لے جارہے ہیں اور اسلام کے بارے میں تصورات کی ترویج کررہے ہیں انہوں نے سعودی سکالرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہا پسندی کے مسئلے پر خاموشی اختیار نہ کریں اور وہ انتہا پسندوں اور گمراہ لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ جو شخص سعودی عرب کی اقدار ، اداروں ، سکالروں اس کے حقیقت پسندانہ موقف کو تسلیم نہیں کرتا اسے سعودی عرب چھوڑ دینا چاہیے ایسے لوگوں کو اس ملک کا شہری نہیں سمجھنا چاہیے ۔