رمضان المبارک کی آمد‘انتظامیہ نے ہوٹلوں ،سبزیوں ،گوشت کے معیار کی جانچ پڑتال شروع کردی

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:33

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) مظفرآباد انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران جمعہ اوراتوار بازارمیں ضرورت زندگی کی تمام بنیادی اشیاء مناسب داموں اورمعیاری انداز میں فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے اورزلزلہ کے ایک سال بعد ہوٹلوں سبزیوں ،گوشت اوردیگر اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیلدار مظفرآباد عبدالحمید کیانی نے ”آئی این پی“کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران کسی کو چور بازاری یا جعل سازی کے جرم میں عام دنوں سے زائد مدت تک سزا دی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ضروریات زندگی کی جملہ اشیاء بہت سستے داموں میسر ہوں گی اورعوام کی سہولت کے باعث اب کی بار شہر کے دو مختلف حصوں میں یہ بازار لگائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :