محکمہ برقیات نے 1سال کے بعد نادھندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کافیصلہ کرلیا،ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:32

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 )محکمہ برقیات مظفرآباد نے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع میں 1سال کے بعد گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے اورنادھندگان کے کنکشن منقطع کرنے کااعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

”آئی این پی“زرائع کے مطابق متاثرہ اضلاع میں بجلی صرف 7دن کے اندر بحال کردی گئی تھی اورصارفین کو 3ماہ تک کے بلا ت معار کردیئے گئے تھے ۔بعدازاں محکمہ نے بلات جاری کرکے ریکوری شرو ع کی مگر بے شمار صارفین نے تاحال بلات جمع نہیں کروائے ۔محکمہ نے ایسے تمام نادھندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کافیصلہ کیا ہے اورآئندہ چند روز میں سینکڑوں کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے ۔ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔