صدر جنرل پرویز مشرف آج امریکی نائب صدر ڈک چینی اور وزیر خارجہ کونڈو لیزارائس سے ملاقات کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، وزیرستان معاہدے اور دیگر امور پر بات ہوگ

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 21ستمبر 2006،) صدرجنرل پرویز مشرف آج امریکا کے نائب صدر ڈک چینی اور وزیر خارجہ کونڈو لیزارائس سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ، قبائلی عمائدین کے ساتھ معاہدے ، علاقائی، بین الاقوامی امور اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صدر بش کے ساتھ کل ہونے والی ملاقات سے قبل نائب صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت کے ساتھ ملاقات میں صدر پرویز مشرف ایف سولہ طیاروں کی خریداری اور ایٹمی تعاون کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔جبکہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن اور افغان حکام کی جانب سے پاکستان پر طالبان کی مدد کے الزامات پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔