اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لئے اتفاق رائے موجود ہے، سلامتی کونسل کو مزید شفاف، جمہوری اور جواب دہ بنانے کی ضرورت ہے،پاکستان اوراٹلی کااقوام متحدہ کے رکن ممالک کے نمائندوں کو عشائیہ

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:12

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 21ستمبر 2006،) پاکستان اور اٹلی نے سلامتی کونسل کو مزید شفاف، جمہوری اور جواب دہ بنانے کی ضرورت ہے۔ اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لئے اتفاق رائے موجود ہے۔

(جاری ہے)

اصلاحات کے بارے میں مختلف ممالک کا نکتہ نظر جاننے کے لئے صدر جنرل پرویز مشرف اور اٹلی کے وزیر اعظم رومانو پروڈی نے اقوام متحدہ میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا جس میں عالمی ادارے کے ایک سو بیانوے میں سے ایک سوتیس ارکان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدر پرویز نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندہ ہونا چاہئے۔انھوں نے کہاکہ اس اہم عالمی ادارے کو زیادہ شفاف، جمہوری اور رکن ممالک کے سامنے جواب دہ ہونا چاہئے۔ بعد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں عالمی رہنمائوں نے کہاکہ اصلاحات کے لئے کئی تجاویز ملی ہیں لیکن ہمارا بنیادی مقصد اصلاحات کے عمل پر مذاکرات شروع کرناہے

متعلقہ عنوان :