مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے مجاہدین کے جانب سے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی پیشکش کے مثبت جواب کا خیر مقدم

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 21ستمبر 2006،) مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے مجاہدین کے جانب سے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی پیشکش کے مثبت جواب کا خیر مقدم کیا ہے، یہ پیشکش مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کی تھی ،جس پر مقبوٴضہ کشمیر کے مجاہدین کے سب سے بڑے گروپ حزب المجاہدین نے مشروط طور پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، تمام کشمیر ی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور فوج کو انیس سو نواسی کی پوزیشنوں پر واپس بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ ان شرائط کو پہلے بھی کئی بار بھارت حکومت مسترد کرچکی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ بات چیت کے ذریعےجنگ بندی ممکن ہے کیونکہ ماضی میں بھی کئی بار جنگ بندی ہوچکی ہے۔ جبکہ مقامی رہائشیوں نے بھی اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں بھارت اور پاکستان کوبھی مثبت کردار کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :