جنگ عظیم دوئم کے بعد جرمنی کے سب سے بڑے بحری آپریشن کا آغاز، آٹھ جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے کی لبنانی روانگی

جمعرات 21 ستمبر 2006 14:09

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 21ستمبر 2006،) جنگ عظیم دوئم کے بعد جرمنی نے اپنے سب سے بڑے بحری آپریشن کا آغاز کردیا ہے، جس میں اسکے آٹھ جنگی جہاز مشرقی بحر اوقیانوس سے لبنان میں امن کے قیام کے مشن پر روآنہ ہوگئے ہیں۔ اس بحری بیڑے میں دو فریگیٹ شامل ہیں جس پر ایک ہزار بحری فوج کے اہلکار موجود ہیں۔ جرمنی کے بحری جہازوں کے اس قافلے میں ڈنمارک کے تین جہاز بھی شامل ہیں جو دس سے چودہ روز میں لبنان پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

جہاں جرمنی اقوام متحدہ کی امن فوج کے بحری حصے کی قیادت کرے گا جس کا کام سمندر کے راستے سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنا ہے۔ اس سے قبل جرمنی کی پارلیمنٹ نے اس آپریشن کے علاوہ چوبیس سو فوجیوں لبنان بھیجنے کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔ جو بحری نگرانی کے علاوہ لبنانی پولیس اور کسٹمز کے اہلکاروں کو سرحدوں کی سخت نگرانی کی تربیت بھی دیں گے۔جرمن چانسلر اینجیلا مرکیل نے اپنی تعیناتی کے دوران جرمنی کی فوج کی اسرائیلی فوج کے ساتھ کسی بھی مخاصمت کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :