عدلیہ میں نئے ٹرینڈ متعارف کروانے سے عوام کو ریلیف ملا ہے ،ریاض اختر چوہدری

جمعرات 21 ستمبر 2006 13:50

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 )عدالت العالیہ کے چیف جسٹس الیکشن کمشنر جسٹس محمد ریاض اختر چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں نیا ٹرینڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ جس سے عوام کوریلیف ملا ہے ۔عدلیہ نے فوری انصاف کی فراہمی میں لائق تحسین خدمات سرانجام دی ہیں ۔جس کی وجہ سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بریفنگ کے دوران کیا۔

جسٹس محمدر یاض اختر چوہدری نے کہا کہ عدلیہ میں محاسبہ کا عمل متعارف کرادیا ہے ۔ہمارے مانیٹرنگ سیل کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں ۔امید ہے کہ ایک سے ڈیرھ برس میں کسی عدالت میں کوئی مقدمہ زیر کار نہیں رہے گا۔ 462قتل کیس ایسے تھے جو 20سال سے زیر کار تھے انکی یکسوئی میں دلجمی کامظاہرہ کیا گیا نئے دائرہ مقدمات اورپرانوں سمیت 578قتل کیسوں کے فیصلے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

135نئے مقدمات دائر ہوئے جن کا چالیس دنوں میں فیصلہ ہوا۔ 443مقدمات پرانے یکسو ہوئے جو عدلیہ کی تیز رفتار کارکردگی کا مظہر ہے ۔بعض عدالتوں میں قتل کا کوئی مقدمہ زیر کار نہیں ضلعی فوجداری کوٹلی ،میرپور،سہنسہ ،بھمبر ،باغ،راولاکوٹ میں قتل کے مقدمات زیر کار ہیں ۔جب میں نے چارج سنبھالا تو 24001مقدمات زیر کار تھے 66089مقدمات نئے دائر ہوئے 78,700مقدمات کا فیصلہ ہوا۔اس وقت کل 9508مقدمات زیر کار ہیں ۔گزشتہ دو پرانے 16مقدمات یکسو ہوئے 25قتل مقدمات کے فیصلے ہوئے ہیں ۔جبکہ جولائی میں انہی مقدمات میں 20189فیصلے ہوئے اگست میں 3330فیصلے ہوئے دو ماہ میں الیکشن کی مصروفیات کے باوجود 5130فیصلے ہوئے ہیں یہ عدلیہ کی لائق تحسین کارکردگی ہے