ہری پور ، سوزوکی پک اپ پر کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 8افراد جاں بحق ،4 زخمی

جمعرات 21 ستمبر 2006 13:37

ہری پور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) کانگڑہ سے ہری پورپیشی پر آتے ہوئے ایک سوزوکی پک اپ پر کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8افراد موقع پر جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوٹ نجیب اللہ سے ہری پور کورٹ میں پیشی پر جانے والی وین پر ایک کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے 8افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے فائرنگ ٹوڈو بس سٹاپ پر کی گئی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں قیوم ولد میر افضل  ماسٹر خورشید ولد اسلم  فیاض ولد عزیز  راجہ فرحان ولد راجہ عارف  عبد الباسط ولد تاج  مبشر ولد آصف ، نزاکت ولد فضل الہی اور قیصر جن کی ولدیت کے بارے میں معلوم نہ ہوسکا شامل ہیں ۔ فائرنگ سے 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں فیصل ولد اورنگزیب، عبد الطیف ولد چمن دین  احمد سلطان ولد فضل الرحمن  شہزاد ولد خلیل عالم شامل ہیں ۔ جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :