جمعیت علماء اسلام کے نو منتخب عہدیداران کارکنوں کی توقعات پر پورا اتریں گے‘مولانا نیک زمان حقان

جمعرات 21 ستمبر 2006 13:35

میرانشاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) جمعیت علماء اسلام کے نو منتخب امیر اورجنرل سیکرٹری کو مبارکبادجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ممبرقومی اسمبلی مولانا نیک زمان حقانی مولانا گل رمضان ولانا محمد عالم اوراسداللہ خان نے ایک مشرکہ اخباری بیان میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سرحدکے نو منتخب عہدیدار مولانا گل نصیب خان اورمولانا شجاع الملک کودلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ کارکنوں کے توقعات پر پورااترے گی کیونکہ دونوں منتخب عہدیداران جمعیت طلبہ اسلام اورجمعیت علماء اسلام کے کارکن رہ چکے ہیں وہ جماعتی کار کنوں کی قدروقیمت خوب جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نہ صرف ایک مذہبی جماعت ہے بلکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا شہرا دوراندیش قیادت اور مخلص کارکنوں کے سرجاتاہے انہوں نے نو منتخب کابینہ کو ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا اوربھر پور اعتمادکااظہار کیا جمعیت کے امیر مولانا فضل الرحمن اورعبدالغفورحیدری کو منتخب ہونے پر شمالی وزیرستان کے علاوہ کے علماء اوردوسرے مختلف طبقہ فکر کے لوگ خصوصی ایم این اے مولانا محمدنیک زمان حقانی کو مبارکباد اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں

متعلقہ عنوان :