ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے عہدیداران ڈاکٹر قدیر خان کی عیادت کیلئے کراچی روانہ

جمعرات 21 ستمبر 2006 13:35

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے عہدیداران طارق سجاد خان نیازی سیکرٹری محمدیوسف چغتائی فنانس سیکرٹری شفاء اللہ ملک سیکرٹری انفارمیشن عصمت اللہ ملک انجمن صحافیان ضلع میانوالی کے ضلعی صدر ندیم اختر سیکرٹری جنرل محمداکبرخان اوردیگر عہدیداران وضلع سینئرصحافی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عیادت کے لیے آئندہ چند روز میں کراچی روانہ ہونگے جہاں وہ ان کی عیادت کرینگے اوران کو پھول پیش کرنے کے علاوہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرینگے۔