سروے ہوئے 3ماہ گزر گئے ابھی تک معاوضہ نہیں ملا‘ سعید عباسی میرا فارم گم کردیا گیا‘3ماہ سے دفاتر کے چکر لگالگاکر تھک گیا ہوں‘انصاف دلایا جائے

جمعرات 21 ستمبر 2006 12:28

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر 2006 ) ضلع باغ کی تحصیل دھیر کوٹ کے علاقے ناڑا کوٹ ڈھوک ریاٹ میں ایرا کے ظلم و ستم اور 8اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ شخص محمد سعید عباسی نے کہا ہے کہ سرویکو ساڑھے تین ماہ گزر جانے کے باوجود انہیں تاحال معاوضے کی دوسری قسط 75ہزار فراہم نہیں کی گئی اور ایرا والے انہیں دفاتر کے چکر لگوارہے ہیں اور ان کے ساتھ ناروا سلوک برت رہے ہیں میری چیئرمین ایراسلیمالطاف ، آزاد کشمیر کے وزیربحالی و تعمیر نو متاثرہ علاقہ جات کرنل (ر) نسیم خان ، وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ متعلقہ افراد کی نااہلی اور زیادتیوں کا سخت نوٹس لیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور معاوضے کی فوریادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہم سردی آنے سے قبل خاندان کے لیے پناہ گاہ تیار کرسکیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع باغ کی تحصیل دھیر کوٹ یونین کونسل مکھیالہ کے علاقے ناڑا کوٹ ڈھوک ریاٹ کے متاثرہ رہائشی محمد سعید عباسی نے بتایا کہ میں 8اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ ہوں اور میرا سارا مکان قیامت خیز زلزلے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا جبکہ ایرا کی سروے ٹیم نے جون 2006کو ہمارے علاقے کا سروے کیا گیا لیکن سروے ٹیم کے ارکان نے ہمارے رجسٹریشن فارم کو صحیح طریقے سے پر نہیں کیا جس کا خمیازہ اب ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے اور ساڑھے تین ماہ گزر جانے کے باوجود نہ تو ہمارے فارم کا کہیں پتہ چلا ہے اور نہ ہی ہمیں معاوضہ دیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں اور کوئی ہماری سننے والا بھی نہیں ہے اور جبکہ ہم دھیر کوٹ میں ایرا کے دفتر جاتے ہیں تو ہمیں یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ آپ باغ میں ضلعی دفتر میں جائیں وہاں آپ کا فارم ہوگا لیکن جب ہم وہاں جاتے ہیں تو ہمیں مظفر آباد جانے کا کہہ دیا جاتا ہے اور جب ہم وہاں جاتے ہیں تو ہمیں دوبارہ دھیر کوٹ کا کہہ دیا جاتا ہے ۔

متاثرہ محمد سعید نے کہا کہ ہم دفاتر کے چکر لگالگاکر تھک گئے ہیں اور اس پر ہمارے 20ہزار سے زائد خرچ ہوچکے ہیں اس دوران نہ تو کسی نے ہمیں فارم کے بارے میں بتایا ہے اور نہ ہی ہمارے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا رجسٹریشن فارم نمبر 543970ہے جس کی کاپی ہمارے پاس موجود ہے لیکن اس کا ریکارڈ دفتر میں نہیں ہے متاثرہ محمد سعید عباسینے بتایا کہ ہم وزیربحالی و تعمیر نو علاقہ جات کرنل(ر) راجہ محمد نسیم خان ، چیئرمین ایراسلیمالطافاور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمدخان اور صدر راجہ ذوالقرنینسے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایرا کی ٹیم کی ناہلی کا سختی سے نوٹس لیں اور اس سلسلے میں تحقیقات کرائیں اور ہمیں معاضہ دلایا جائے تاکہ ہم سردی آنے سے قبل ہی اپنے بیوی بچوں کے لیے سائبان تیار کرسکیں اور انہیں شدید سری سے بچانے کا بندوبست کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :