تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1549.48فٹ اور منگلا ڈیم میں 1202 فٹ ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات

بدھ 20 ستمبر 2006 21:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) محکمہ موسمیات لاہور مرکز کے مطابق کشمیر پر مون سون کی لہر موجود ہے - علاوہ ازیں خلیج بنگال پر مون سون کا ایک نیا سلسلہ بن گیا ہے جس کے شمال مغربی سمت میں آنے کے امکانات ہیں اور بلوچستان کے شمال مشرق پربھی موسمی کم دباؤ موجود ہے جس کا اثر صوبہ سرحد تک پھیلا ہوا ہے - آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے بالائی علاقوں ، شمال اور شمال مشرقی پنجاب اور صوبہ سرحد میں پشاور اور کوہاٹ ڈویژنوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے -گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، منڈی بہاؤالدین ، پشاور، رسالپور، گلگت سمیت ملک کے دیگر شمالی علاقوں میں درمیانی اور ہلکی بارش ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں- رپورٹ کے مطابق تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1549.48فٹ اور منگلا ڈیم میں 1202 فٹ ریکارڈ کی گئی -

متعلقہ عنوان :