پاکستان میں ٹیلی میڈیسن اور براڈ بینڈ شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، اسحاق خاکوانی

بدھ 20 ستمبر 2006 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے وزیر مملکت اسحا ق خان خا کوانی نے کہا ہے پاکستان میں ٹیلی میڈیسن اور براڈ بینڈ کے شعبوں میں سر مایہ کاری کے وسیع موا قع مو جود ہیں جن سے غیر ملکی کمپنیوں کو فائدہ اٹھا نا چا ہیے اس مقصد کے لیے حکومت انہیں ہر ممکن مالی و فنی اعا نت فراہم کر نے کو تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان کے دورے پر آئے ہو ئے جا پانی کمپنی ما رو بینی کارپوریشن کے چھ رکنی وفد سے ملا قات کے دوران کیا ملا قات میں انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے وفا قی سیکٹری فرخ قیوم بھی مو جود تھے۔

وزیر مملکت نے وفد کوپاکستان کے ٹیلی موا صلات اور آئی ٹی کے میدان میں گذ شتہ چند سالوں میں ہو نے والی پیش رفت سے آگا ہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جا پان کے نجی و سرکاری شعبوں میں ٹیلی میڈیسن اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے فروغ کے حوالے سے باہمی تعاون کے وسیع امکا نات مو جود ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے دور دراز علا قوں میں ٹیلی مواصلات بالخصوص براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے فروغ کے لیے اربوں روپے مالیت کا حامل یو نیورسل سروس فنڈ قائم کیا ہے جس سے ایسے تمام منصو بوں کی مالی معا ونت کی جا ئے گی جن کی بدولت کاروباری لحاظ سے غیر پسندیدہ سمجھے جا نیوالے علاقوں میں ٹیلی موا صلات سے متعلقہ خدمات فراہم کی جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت ایک بڑے منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کی بدولت اگلے تین سے چار سالوں میں ملک بھر میں 20لاکھ کے لگ بھگ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنکشن فراہم کیے جا ئیں گے اس مقصد کے حصول کے لیے یو نیورسل سروس فنڈ کو بھر پور طور پر استعمال کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :