باجوڑ ایجنسی کے بارنگ قبائل نے حکومتی ترقیاتی پیکج کے اعلان کے بعد پوست کاشت نہ کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ 20 ستمبر 2006 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء)باجوڑ ایجنسی کے بارنگ قبائل نے حکومت کی طرف سے علاقہ کے لئے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کے بعد پوست نہ کاشت کرنے کا اعلان کردیا ․اس بات کا اعلان تحصیل برنگ کے علاقے کمال درہ میں منعقدہ ایک بڑے اجتماع میں کیاگیا ․ جس میں پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ محمد فہیم وزیر , اے پی اے ناواگئی عبد القیوم خان, تمام محکموں کے افسران , قبائلی سردار شوکت علی خان, میاں مسعود جان, ملک عمر واحد,ملک باشک خان, ملک سلطان یو سف, کونسلر جمعہ سید, گل شیر خان لعل سید اور صحافیوں حسبان اللہ , محمد ابراہیم اور نور حکیم کے علاوہ سینکڑوں قبائلیوں نے شرکت کی․․ قبائلیوں نے پولیٹکل انتظامیہ کو کمال درہ پہنچنے پر ہار پہنا کر زبردست استقبال کیا ․قبائل نے اس موقع پر علاقے کے مسائل یس پولیٹکل ایجنٹ سے آگاہ کیا ․پولیٹکل ایجنٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علاقے کے لئے ایک بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ․انہوں نے کہا کہ علاقے کو بجلی فراہم کی جائیگی اور پینے کے پانی کے لئے ٹیوب ویل لگایا جائیگا․جبکہ سڑک کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی ․انہو ں نے کہاکہ حکومت عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ․انہوں نے قبائل سے پوست کی کاشت ترک کرنے کا مطالبہ کیا جسکے جواب میں قبائل نے آئندہ سال سے اپنے علاقے میں پوست کاشت نہیں کریں گے․انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پوست کاشت کرنے والے قبائلی ہی کے خلاف حکومت کاروائیکرے اور دیگر بے گناہ قبٓئلیوں کو اس سلسلے میں تنگ نہ کیا جائے․بلکہ یہ مجرم حکومت اور عوام کا مشترکہ دشمن ہوگا․فہیم وزیر نے کہا کہ قوم علاقے کی ترقی کے لئے آپس میں اتفاق پیدا کرے․انہو ں نے کہاکہ آئندہ چند روز میں دو کروڑ ستر لاکھ روپیہ کی لاگت سے تار غاؤ سے پڑانگ غار تک سڑک کی تعمی رکا کام شروع ہو جائیگا اور اس سڑک پر ایک پل بھی تعمیر کیا جائیگا انہو ں نے علاقے کے پانچ بند پرائمروں اسکولں کو فوری طور پر کھولنے کا اعلان کیا جبکہ آبپاسی کے لءْ ایک ڈگ ویل کی بھی منطوری دی․