سرحدوں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مسلسل عسکری تیاری اشد ضروری ہے ،کور کمانڈر لاہور

بدھ 20 ستمبر 2006 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ سرحدوں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مسلسل عسکری تیاری اشد ضروری ہے ۔ وہ آپریشل ایریا میں فوجی جوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل راحیل شریف بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر نے کہا کہ زمانہ امن میں پیشہ وارانہ تربیت و مہارت کا حصول ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد فریضہ کونبھانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا ۔

انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ نامساعد موسمی حالات کی پروا کئے بغیر بھرپور عسکری تربیت پر توجہ دیں تاکہ کسی بھی کڑی آزمائش کی صورت میں وہ جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دے سکیں ۔ قبل ازیں جب کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ شاہ آپریشل ایریا میں پہنچے تو انہیں عسکری تربیت ،انتظامی امور اور جوانوں کی فلاح و بہود کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :