اسلام آباد سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان

بدھ 20 ستمبر 2006 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) اسلام آباد سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رحجان رہا، مجموعی طور پر 122 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 80 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 42 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ آئی ایس ای ٹین انڈکس میں 13.68 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو مارکیٹ کے اختتام پر 2574.50 رہا۔ گزشتہ روز فوجی فرٹیلائزر بن قاسم 27500 حصص کے ساتھ، پاکستان پیٹرولیم 12400 حصص کے ساتھ، نیشنل بنک 12100 حصص کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ بدھ کو مارکیٹ میں کل 77300 حصص کا روبار ہوا جو کہ گزشتہ روز کے 100200 حصص کے مقابلے میں 22900 حصص کم رہا۔

متعلقہ عنوان :