صوبہ سرحد میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

بدھ 20 ستمبر 2006 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) صوبہ سرحد کے سرکاری دفاتر بشمول ضلعی دفاتر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور جمعہ کے روز صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک عید کی چھٹیوں کے بعد صوبائی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے دن واپس صبح آٹھ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوں گے جس میں دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کے دن دفتری اوقات کار صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے دوپہر تک ہوں گے ۔