سوات،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،ایک ملزم گرفتار

بدھ 20 ستمبر 2006 18:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) سوات میں تخریب کاری کا ایک اورمنصوبہ پولیس نے ناکام بنادیا،ایک ملزم گرفتارجبکہ اصل ملزم پولیس کے شکنجے سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاقہ تختہ بند کے مقام پر رحیم آباد پولیس نے بدوران ناکہ بندی ایک موٹرکارنمبرPSK1481کوروک کراس میں بیٹھے ڈرائیوراورایک دوسرے شخص کے تلاشی لیناچاہتی تھی لیکن جب ایک ملزم کے جیب میں تین یاچار دستی بم پائے گئے توانہوں نے موٹرکاربھگالے گئے پولیس نے تعاقب کرکے ملزمان اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہواتاہم موقع پاکر اصل ملزم جس کانام اکبرشاہ سکنہ بٹ گرام بتایاجاتاہے دستی بموں سمیت فرارہوگیا جبکہ موٹرکارڈرائیورعرفان الحق ولد شمس الحق سکنہ دیولئی (سوات)کوموٹرکارسمیت گرفتارکرلیا گیاایس ایچ او تھانہ رحیم آباد انسپکٹر سردارحمید خان نے ہمارے نمائندے کوبتایاکہ اس بارے میں اب کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ملزمان کس مقصد کے لئے دستی بم سوات لارہے تھے تاہم گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے غالیگے پولیس نے شموزی کے مقام پر بدوران ناکہ بندی ایک شخص سے 6عدد دستی بم برآمد کرلئے تھے۔

متعلقہ عنوان :