کراچی،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکن ہلاک

بدھ 20 ستمبر 2006 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) بدھ کے روز نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکن ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 6 گلشن بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنوں سلیم اور رئیس کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ نامعلوم نوجوانوں نے واقعہ کے بعد بازار بھی بند کرادیا ۔