قلات،واٹر سپلائی پمپ کے قریب بم کے زور دار دھماکے،قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 20 ستمبر 2006 18:44

قلات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) قلات واٹر سپلائی پمپ کے قریب بم کے زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاعات کے مطابق بدھ کی علی الصبح پانچ بجے قلات مین واٹر سپلائی پمپ کے قریب بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث شہر لرز اٹھا اور دھماکے سے عمارت کی کھڑکیاں دروازے اور شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیسکے مطابق بم دیسی ساختہ تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :