سبی،ہرنائی سیکشن کے تین سرکٹوں میں فنی خرابی،کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل

بدھ 20 ستمبر 2006 18:43

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) سبی کے قریب سبی ہرنائی سیکشن کے تین سرکٹوں میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تفصیلات کے مطابق سبی کے قریب سبی ہرنائی سیکن132کے وی ٹاور کے تین سرکٹوں میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت متعدد علاقوعں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تاہم بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب واپس بجلی بحال کر دی گئی مقامی انتظامیہ نے تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔