قلعہ عبداللہ،فورسز کی کارروائی،بھاری اسلحہ و منشیات بر آمد،چار افراد گرفتار،واقعہ کیخلاف مقامی لوگو ں کا احتجاج،قومی شاہراہ کو بند کر دیا‘کرد گاپ سے زیر زمین چھپایا گیا بارود و دستی بم بر آمد،مزید تفتیش شروع،ڈیرہ بگٹی،ایف سی کااسلحہ بر آمد کر نے کا دعوی

بدھ 20 ستمبر 2006 18:43

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) قلعہ عبداللہ کے قریب فورسز نے ایک کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ و منشیات بر آمد کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا واقعہ کیخلاف مقامی لوگو ں کا سخت احتجاج قومی شاہراہ کو بند کر دیا ادھر تحصیل کرد گاپ سے فورسز نے زیر زمین چھپایا گیا بارود و دستی بم بر آمد کر لئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی انتظامیہ نے اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے ایف سی نے اسلحہ بر آمد گی کا دعویٰ کیا ہے تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ گلستان کراس کے مقام پر انتظامیہ نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں ذخیرہ کی گئی بیس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن ستر کلو چرس چار کلاشنکوف اور سینکڑوں راؤنڈز بر آمد کر کے موقع سے چار افراد کو گرفتار کر لیا واقعہ کیخلاف علاقے کے لوگوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے کر قومی شاہراہ بند کر دی آخری اطلاعات تک وہاں حالات بدستور کشیدہ تھے انتظامیہ اور قبائل کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا ذرائع کے مطابق قبائل کے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فورسز نے یہ کارروائی کر کے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے دریں اثناء ضلع مستونگ کے علاقے تحصیل کرد گاپ میں فورسز نے ایک نالے پر چھاپہ مار کر وہاں نامعلوم افراد کی جانب سے ذخیرہ کی گئی 176کلو مارفین دو عدد دستی بم اور سینکڑوں راؤنڈز بر آمد کر لئے تاہم دوران کارروائی گرفتاری عمل مین نہیں آئی فورسز اس ضمن میں مزید تفتیش کر رہی ہین علاوہ ازیں ایف سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی سے ایک کارروائی کے دوران ایک عدد راکت تیرہ شیل اورایک عدد میزائل بر آمد کر لیاگیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔