مقابلے کے اس دور میں صرف وہی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اپنا بزنس بڑھا سکیں گی جن کی ادویات کا معیار بہتر اور قیمت مناسب ہو گیوزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید کاپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ سیمینار کی افتتاحی نشست سے خطاب
بدھ 20 ستمبر 2006 18:09
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار ” پاکستان میں ڈبلیو ٹی او کے تحت فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لئے مواقع “ کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی سہیل احمد ،ایڈوائزر ڈبلیو ٹی او سیل انعام الحق، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینئر ڈبلیو ٹی او اکبر شیخ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
وزیر صحت نے کہا کہ حکومت نے فارما سیوٹیکل سیکٹر کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اب انہیں بھی چاہیے کہ وہ عوام کو معیاری و موثر ادویات کی فراہمی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر یں -انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو صحت کی معیاری و جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن میں ملتان ، فیصل آباداور وزیر آباد میں امراض قلب کے ادارے ، ملتان ، فیصل آباد اور لاہور میں برن ہسپتالوں کا قیام اور لاہور میں ایشیا ء کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال کے قیام جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں - انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کے قیام سے فارما سیوٹیکل سیکٹر کو بھی ترقی کے مواقع ملے ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ فارما سیوٹیکل سیکٹر عوام کو جدید و معیاری ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کو یقینی بنائے گا-وزیر صحت نے کہا کہ صوبے میں لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کا ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام شروع کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت ایک سال کے اندر دیہی مراکز صحت جبکہ دو سالوں میں بنیادی مراکز صحت میں تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ ان مراکز صحت میں سٹاف، عمارت ، پانی ، گیس ، بجلی اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی پر دو برسوں میں 5.5 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور صوبہ کے 295 رورل ہیلتھ سنٹروں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے اضلاع کو ایک ارب روپے فراہم کر دیئے گئے ہیں-وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے بھر میں ان مراکز کے لئے تقریباً 6 سو میڈیکل آفیسرز ، 141 خواتین میڈیکل آفیسرز ، 90ڈینٹل سرجنز کی پرکشش مشاہرہ پر بھرتی مکمل کر لی گئی ہے اور بنیادی مراکز صحت کے ڈاکٹروں کو پوسٹ گریجوایٹ کورس میں ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ ان مراکز میں دو سال تک کام کرنے والے ڈاکٹر کو پبلک سروس کمیشن کے تحت ریگولر سلیکشن کیلئے 25 اضافی نمبر دیئے جائیں گے-متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.