بے نظیر مفادات کی سیاست کرتی تو بھی وزیراعظم ہوتی‘ رحیم داد

بدھ 20 ستمبر 2006 17:57

مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین صوبہ سرحد کے صدر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو ذاتی مفادات کی سیاست کرتی تو آج بھی ملک کی وزیر اعظم ہوتی۔ وہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت چاہتی ہے جس کیلئے وہ اپنے گھر سے بے گھر ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی شیر پاؤ گروپ کے سابق جنرل سیکرٹری اشرف الدین کی پارلیمنٹرین میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

رحیم داد خان نے کہا کہ ہماری سیاست محض اقتدار کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے ہے اور ہم اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے پنجاب میں ایک دیوار گرنے سے بھی حکومت پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے لیکن مردان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہونے کے باوجود بھی وفاقی حکومت نے آٹے میں نمک کے برابر بھی امداد نہیں کی۔ جلسے میں اشرف الدین اور ان کے درجنوں ساتھیوں نے پی پی پی پی میں اپنی شمولت کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :