زرعی فیکلٹی کی گومل یونیورسٹی منتقلی مکمل ہو گئی ہے‘ وائس چانسلر

بدھ 20 ستمبر 2006 17:57

ڈیرہ اسماعیل خان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اجمل خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگز اشت نہیں کریں گے زرعی فیکلٹی کی گومل یونیورسٹی منتقلی مکمل ہو گئی ہے۔ یونیورسٹی میں نئے نئے بلاک کھولے جا رہے ہیں یونیورٹی ایک تعلیمی ادارہ ہے سیاست کا اکھاڑہ ہر گز نہیں بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں ”گیسٹ آور“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ حکام بھی تھے۔ اجمل خان نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بہترین اقدامات کی وجہ سے ہم یونیورسٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ٹیچرز اور طلباء باقاعدگی سے کلاسز لے رہے ہیں کسی بھی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے غیر حاضر طلباء کو امتحانات میں نہیں بٹھایا جائے گا طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے محنت کرنا ہو گی جنوی کے آخری ہفتے میں فسٹ ٹرم کے امتحانات لئے جا رہے ہیں ہر کام میں مشاورت لی جا رہے ہے طلباء کے جائز مطالبات کے لئے میٹنگ میں خود کام لت کی پڑھائی کو بہتر بنانے کے لئے امتحانات کے شیڈول تبدیل کئے اس سے اچھے نتائج برآمد ہوئے طلباء نے خود بھی اعتراف کیا ہے ماسٹران ٹیلی کمیونیکشن اور پبلک ہیلتھ کا پہلا سیشن ختم ہو گیا ہے بائیو ٹیکنالوجی کے داخلے بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

سوشل سائنسز کے لئے اگلے سال سے آغاز ہو گا۔ کرائم نالوجی کسی بھی یونیورسٹی میں نہیں ہے گومل یونیورسٹی واحد یونیورسٹی اس کے لئے ہو گی آرٹس اور سائنس کے اکیڈمک بلاک علیحدہ علیحدہ تعمیر ہو رہے ہیں 37 ملین کی کثیر لاگت سے پولیمر سائنسز کا آغاز کیا جائے گا۔ زرعی فیکلٹی کی یونیورسٹی منتقلی سے تجربات میں آسانی پیدا ہو گئی ہے وی سی گومل یونیورسٹی نے کہا کہ ابڈھاک لیکچرار کو ریگولر بھی کیا جا رہا ہے یونیورسٹی میں خالی پوسٹوں کو مشتہد کیا جائے گا یونیورسٹی کے بہتر مفاد کے لئے دن رات ایک کر کے کام کریں گے۔