نتائج میں تاخیر، سینکڑوں طلبہ داخلے سے محروم

بدھ 20 ستمبر 2006 17:57

ڈیرہ اسماعیل خان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) بی اے بی ایس سی کے تاخیر سے نکلنے والے نتائج سے گومل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ محروم رہ گئے۔ طلباء نے دونوں یونیورسٹیاں داخلہ فارم میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی اے، بی ایس سی کے نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ گومل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے محروم رہ گئے گومل یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ کی آخری تاریخ 20 ستمبر تھی جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ تاریخ 10 ستمبر تھی۔

تاخیر سے آنے والے نتائج کی وجہ سے ان طلباء کا قیمتی سال ضائع ہو گیا ہے۔ طلباء نے وی سی گومل یونیورٹی اوروی سی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے داخلہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔