کراچی‘ متحدہ قومی موومنٹ کی چار اراکین صوبائی اسمبلی کو لوٹ لیا گیا

بدھ 20 ستمبر 2006 17:55

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) کے علاقے جہانگیر روڈ پر متحدہ قومی موومنٹ کی چار اراکین سندھ اسمبلی کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی اراکین اسمبلی ریحانہ نسرین، اسماء شیروانی، آفرین امبرین اور عزیز فاطمہ گورنر ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کے بعد ہائی رؤف میں ڈرائیور خالد محمود کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر نائن زیرو جا رہی تھیں کہ تین ہئی کے قریب پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار دس ملزمان نے انہیں اسلحے کے زور پر روکا اور یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر داخلہ رؤف صدیقی موقع پر پہنچ گئے۔ جمشید کوارٹر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔