گوادر کے رہائشی افراد کیلئے 9کروڑ کا سول سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 ستمبر 2006 17:45

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) وزارت جہاز رانی وبندرگاہیں گوادر کے رہائشی افراد کیلئے سول سنٹر قائم کرے گئی جس پر نو کروڑ روپے لاگت آئے گی وزارت کے حکام نے بدھ کو بتایا کہ وزارت گوادر بندرگاہ کی تعمیر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر کے لوگوں کیلئے بعض ترقیاتی منصوبے بھی شروع کرنا چاہتی ہے وزارت نو کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر میں سول سنٹر قائم کرے گی جس سے گوادرکے رہائشی افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ گوادر بندرگاہ کے متعلق افراد بھی اس سول سنٹر سے مستفید ہوسکیں گے وزارت نے اس منصوبے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی ہے جن کی منظوری کے بعد یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا ۔