قائمہ کمیٹی برائے زکوة کی مقامی زکواة کمیٹیوں کی تشکیل پر عدم اطمینان کا اظہار

بدھ 20 ستمبر 2006 17:44

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 )سرحد اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ زکواة و عشر‘ سماجی بہبود اورترقی خواتین کا ایک اجلاس یہاں کمیٹی کے چئیرمین و ایم پی اے قاری محمد عبد الله کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر زکواة و عشر حافظ حشمت خان کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی نعیمہ اختر ‘ مفتی حسین احمد ‘ ظفر الله خان‘ نگہت یاسمین اورکزئی اور منیبہ شہزادہ منصور الملک کے علاوہ سیکرٹری قانون‘ سیکرٹری زکواة اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اجلاس کے دوران زکواة کی تقسیم کو صاف و شفاف بنانے اور سکولوں و کالجوں کی سطح پر وظائف کی تقسیم کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کمیٹی نے مقامی زکواة کمیٹیوں کی تشکیل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر کمیٹی نے ضلع سوات میں مذکورہ کمیٹیوں کی تشکیل کے طریقہ کار کا قوانین و ضوابط کے مطابق جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں اور کالجوں میں نا انصافی اور خرد برد کو روکنے کے لئے نوٹس بورڈوں پر زکواة فنڈ ز کی تقسیم سے متعلق تفصیلات آویزاں کی جائیں اجلا س میں ڈپٹی سیکرٹری ظہور احمد اور اسسٹنٹ سیکرٹری سید محمد ماہر بھی موجود تھے ۔