ایم ایم اے حکومت بنجر ‘ خشک اور ناقابل کاشت زمینوں کو قابل کاشت بنانے او سیراب کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر آبپاشی

بدھ 20 ستمبر 2006 17:44

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) صوبہ سرحد کے وزیر آبپاشی و برقیات حافظ اختر علی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے حکومت بنجر ‘ خشک اور ناقابل کاشت زمینوں کو قابل کاشت بنانے او سیراب کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مقصد کے لئے صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر کروڑوں روپے کی لاگت سے سمال ڈیمز اور ایریگیشن چینلز بنا ئے جا رہے ہیں تاکہ صوبہ زرعی میدان میں ترقی کرکے زرعی پیداوار میں خود کفیل ہو سکے کیونکہ معیشت کو مستحکم کرنے میں زراعت کا اہم رول ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پشاور میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کاشتکاروں کے وفود سے ملاقات کے دوران باتیں کرتے ہوئے کیا وفد نے صوبائی وزیر کو آبپاشی سے متعلقہ درپیش مسائل کرنے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا وزیر موصوف نے کاشتکاروں کے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آبپاشی سے متعلقہ مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کے لئے بہتری اور اصلاح کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں نہروں کی لائننگ سیم و تھور اور اعرابوں کی تکمیل سے کاشتکاروں کے بیشتر مسائل اور مشکلات حل ہو جائیں گی اور آبپاشی کے لئے وافر مقدار میں پانی بھی میسر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :