نوجوان ایاز کھاوڈ کی قائد حزب اختلاف نثار احمد کھوڑو کے خلاف نعرے بازی

بدھ 20 ستمبر 2006 17:44

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد وزیٹر گیلری میں بیٹھے ہوئے نوجوان ایاز کھاوڈ نے قائد حزب اختلاف نثار احمد کھوڑو کے خلاف نعرے بازی شروع کی جس کو سیکورٹی اہلکار گیلری سے زبردستی اٹھاکر باہر لے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایاز کھاوڈ کو پاس صوبائی مشیر سلطان احمد کھاوڈ کی سفارش پر جاری کیا گیا تھا۔