سالٹ رینج ضلع چکوال میں مزید سیمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے ، پاکستان اور چین میں سمجھوتہ طے پا گیا

بدھ 20 ستمبر 2006 17:42

چکوال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) سالٹ رینج ضلع چکوال میں مزید سیمنٹ کے پلانٹ لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں پاکستان اور چین کے درمیان سمجھوتہ طے پاگیا ہے اورحکومت چین یہاں پر سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے بیس کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گیگورنر پنجاب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خالد مقبول ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں اور یہ معاہدہ چین اور پاکستان کے درمیان ان کی موجودگی میں طے ہواہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سالٹ رینج کے علاقے میں پہلے 35 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے تین سیمنٹ پلانٹس مکمل کئے جارہے ہیں جس میں س دو نے پیداوار شروع کر دی ہے اور ان تین سیمنٹ پلانٹس کے ذریعے روزانہ پچیس ہزار ٹن سے زائد سیمنٹ کی پیداوار ہوگئی ہے اور ان تین سیمنٹ فیکٹریوں سے پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ طورپر روزگار فراہم ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :