امریکی قونصلیٹ پشاور کی پرنسپل آفیسرکی چیف سیکرٹری صوبہ سرحد سے ملاقات ،فاٹا کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 20 ستمبر 2006 17:42

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) امریکی قونصلیٹ پشاور کی پرنسپل آفیسر لئین ٹریسی نے بدھ کے روز چیف سیکرٹری صوبہ سرحد اعجاز احمد قریشی سے ملاقات کی وہ کچھ دیر چیف سیکرٹری کے ساتھ رہے اور ان سے فاٹا کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت فاٹا کی تیز تر ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے تاکہ وہاں غربت کا خاتمہ کرکے اسے ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لایا جا سکے اس حوالے سے انہو ں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے تحت کام کرنے والے فاٹا سیکرٹریٹ میں اضافی استعداد پیدا کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا ترقیاتی ادارے کے قیام کے علاوہ نجی شعبے کی شراکت سے مقامی خام مال پر مبنی صنعتوں کے لئے انفراسٹرکچر کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ علاقے کی درست خطوط پر فعال اور موثر ترقی کو یقینی بنایاجاسکے ۔