پشاور میں اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پشاور سلامتی کونسل کی تشویش ،احتجاج شروع کرنے کے دھمکی دے دی

بدھ 20 ستمبر 2006 17:27

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) پشاور سلامتی کونسل نے پشاور میں بڑھتی اغواء برائے تاوان کی واقعات کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے اورکہا ہے کہ پشاور سے تاجروں اور عام افراد کی حفاظت کے لئے پولیس کسی قسم کی اقدامات نہیں کر رہی ہے اور اغوا، برائے تاوان کی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور پشاور کے شہری غیر محفوظ ہیں ان خیالات کا اظہار پشاور سلامتی کونسل کے چیئرمین حبیب اللہ زاہد ، صدر حاجی معمور خان ، سنئیر نائب صدر امجد علی قادری ، جنرل سیکرٹری خالدایوب نے نمک منڈی میں احتجاجی مظاہرہ سے حطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے خلاف مختلف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے اور گذشتہ ایک ماہ کے دوران 15سے زائد عام شہری اور تاجروں کو اغواء کیا گیا تاہم پولیس نے ان کو ابھی تک بازیاب نہیں کیا ہے جو کہ ان کی نااہلی ہے اور شہر میں تاجر اور شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارادات کی روک تھام کے سلسلے اقدامات کرے اور تمام مغویاں کو جلد ازجلد بازیاب کرے ۔

متعلقہ عنوان :