ضلع شیخوپورہ کی 32 اربن یونین کونسلوں میں پیدائش ، اموات اور شادی خانہ آبادی کے اندراج کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے

بدھ 20 ستمبر 2006 17:20

مریدکے(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) حکومت کی ہدایت پر نادرہ سوئفٹ سنٹر تحصیل مریدکے کے زیر نگرانی ضلع شیخوپورہ کی 32 اربن یونین کونسلوں میں فوری طور پر پیدائش ، اموات اور شادی خانہ آبادی کے اندراج کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ تمام اندراجات کمپیوٹر میں درج کئے جائیں گے جن کا تعلق نادرہ سوئفٹ سنٹر کے مین کمپیوٹر سے کردیا جائے گا تاکہ نادرہ دفتر میں کسی بھی کمپیوٹرائزڈ کارڈ حاصل کرنے والے فرد کو اپنے ساتھ تاریخ پیدائش یا دیگر کاغذات لانے کی ضرورتنہپڑے۔نادرہ کے کاؤنٹر سے ہی آئندہ کسی بھی یونین کونسل کا ریکارڈ چیک کیا جاسکے گا۔