پوپ کے اسلام مخالف بیانات نئے مذہبی تصادم کا سبب بن سکتے ہیں ۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 20 ستمبر 2006 17:12

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ پوپ کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر ان کی جانب سے معذرت کو قبول کرتے ہیں تاہم انھوں نے خبر دار کیا کہ ایسے بیانات بعض گروپوں کو ایک نئے مذہبی تصادم کا جواز فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پوپ کو سیاسی مشورے دینے والے لوگ لا علم ہیں اسی وجہ سے انھیں اپنا بیان واپس لینا پڑا ۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے عہدوں پر فائز لوگوںکو سوچ سمجھ کر بیانات جاری کرنے چاہئے۔

متعلقہ عنوان :