لیاقت آباد اور گلبہار میں بجلی کے ستائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے

بدھ 20 ستمبر 2006 17:03

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) لیاقت آباد اور گلبہار میں بجلی کے ستائے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی کی ۔ انہوں نے کے ای ایس سی کے دفتر کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے کئی علاقوں کی بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جس کے باعث لوگوں نے رات گلیوں میں بیٹھ کر گزاری جبکہ بد ھ کے روز تک بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی جس کے باعث علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی اور لوگوں نے مشتعل ہوکر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کو معطل کردیا جبکہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نعرے بازی کی ۔

جبکہ گلبہار ‘ فردوس کالونی ‘ حسن کالونی کے علاقوں میں رات گئے منقطع ہونے والی بجلی بدھ کے روز تک بحال نہیں ہوسکی جس پر لوگ مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ۔

متعلقہ عنوان :