رمضان المبا رک میں رحمت کے دروازے کھل جا تے ہیں، علامہ یاسر نقو

بدھ 20 ستمبر 2006 17:01

کر ا چی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 )علا مہ یا سر نقوی نے محفل استقبال رمضان سے گلشن اقبال میں خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ رمضان وہ مہینہ ہے جس کی آمد سے قبل رسول اکرمﷺنے اس مہینے کی عظمت سے صحابہ کرام کو آگاہ کیا تھا تا کہ وہ پہلے سے رمضان المبا رک کی تیا ری کر یں ۔

(جاری ہے)

رمضان کا مہینہ اپنی عظمت اوربزرگی کے لحا ظ سے تمام قمری مہینوں پر فو قیت رکھتا ہے۔رمضان المبا رک میں رحمتوں اوربر کتوں کے دروازے کھل جا تے ہیں اورہم رمضان میں اللہ تعالیٰ کے دستر خو ان پر مہما ن ہو تے ہیں۔